معمر قدافی کو جس بہیمانہ انداز اور سفاکیت کے ساتھ زیر حراست قتل کیا گیا ہے وہ انتہائی مذموم ہے اور ایسے اقدامات کی ہر حال میں نفی کی جانی چاہئے جمہوریت ،انصاف،برابری،انسانیت پسندی،عدم تشدد،رواداری کا قانون ہر جگہ ایک ہونا چاہئے۔محمد یاسین ملک 21/اکتوبر /سرینگر / لیبیا کے صدر معمر قدافی کو جس بہیمانہ انداز اور سفاکیت کے ساتھ زیر حراست قتل کیا گیا ہے وہ انتہائی مذموم ہے اور ایسے اقدامات کی ہر حال میں نفی کی جانی چاہئے۔ ہمارا ماننا ہے کہ برُی جمہوریت اچھی آمریت سے ہر حال میں بہتر ہوتی ہے لیکن جس بربریت کے ساتھ معمر قدافی کو زیر حراست قتل کیا گیا وہ عالمی اَمن اور اِستحکام نیز عالمی قوانین کے منافی ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین جناب محمد یاسین ملک نے آج پریس کےلئے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔یاسین صاحب نے کہا کہ لیبیا کے معمر قدافی ہوں کہ دنیا کا کوئی اور متنفس ،کسی کو بھی حراست میں لےکر قتل کردینا دہشت گردی ہے۔ایسے مذموم اقدامات کو اَگر دنیا نے یوں ہی قبول اور GLAMORISEکرنا شروع کردیا تو دنیا میں حقیقی اَمن کا خواب ،خواب بن کر ہی رہ جائے گا۔ یاسین صاحب...
Rajouri Based Newspaper & ; News Agency Owned by Shafqat Wani