د / جموں کشمیر جیسے اہم اور حساس مسئلے کو حل کرنے کےلئے جس سنجیدگی،متانت اور تدبر کی ضرورت GNS بدقسمتی سے بھارت کے حکمران نے کبھی بھی اُس کا مظاہرہ نہیں کیا۔ جب بھی جموں کشمیر میں عوامی احتجاج تیز ہوتا ہے تو بھارت کے حکمران ،سول سوسائیٹی اور میڈیا کشمیری آزادی پسند قیادت سے احتجاج ختم کرنے کی اپیلیں کرتے ہیں اور مسئلہ جموں کشمیر کی حقیقت، کشمیریوں کے حق آزادی اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا عتراف کیا جاتا ہے لیکن جیسے ہی سرگرم عوامی احتجاج قدرے ماند پڑجاتا ہے تو پھر وہی اٹوٹ انگ کا روایتی راگ الاپتے ہوئے آزادی پسند قیادت کودرکنار کرنے،اُس پر الزامات لگانے اور سرکاری تشدد کے ذریعے اُسے زیر کرنے کا عمل دہرایا جاتا ہے۔ بھارت کا یہ رویہ یہاں خرمن امن کو تباہ کرنے اور یہاں کے معصوم پُرامن جوانوں کو تشدد کی جانب دھکیلنے کا کام کررہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے آج جناب صاحب صورہ آنچار میں منعقدہ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے جب یاسین صاحب آنچار پہنچے تو مردوزن کی ایک بڑی تعداد نے اپنے گ...
Rajouri Based Newspaper & ; News Agency Owned by Shafqat Wani