07/ /سرینگر/ فریضئہ حج سعید کی ادائیگی کے بعد فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک آج سرینگر واپس وارد ہوگئے ہیں۔آج صبح سویرے سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد یاسین صاحب کو خوش آمدید کہنے کےلئے فرنٹ کے مرکزی دفتر کا رخ کررہی تھی۔ سینکڑوں گاڑیاں دن بارہ بجے سے ہی سری نگر آئر پورٹ کے باہر یاسین صاحب کے آمد کی منتظر تھیں ۔اگرچہ یاسین صاحب کا جہاز قریب ایک گھنٹہ تاخیر سے آیا لیکن لوگوں نے سخت سردی کے باوجود اُن کا انتظار جا ری رکھا۔ یاسین صاحب قریب چار بجے آئر پورٹ سے باہر آئے توہزاروں لوگوں نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔ لوگ اسلام اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے یاسین صاحب کو ایک باوقار جلوس کی صورت میںلال چوک کی جانب روانہ ہوگئے۔کاروان جیسے ہی جہانگیر چوک پہنچا تو انتطار میں موجود لوگوں نے اِسے رُوکا جس بعد یاسین صاحب کی قیادت میں یہ جلوس پیدل مائسمہ کی جانب روانہ ہوگیا۔ یہاں علاقے کی خواتین کی ایک بڑی تعدادنے روایتی کشمیری اور اسلامی ترانوں سے یاسین صاحب کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر یاسین صاحب نے موجود لوگوں سے خطاب کیا ۔اپنے خطاب میں یاسین صاحب نے کہا کہ میں جتنا عرصہ حج مقدس کے ...
Rajouri Based Newspaper & ; News Agency Owned by Shafqat Wani