Skip to main content

معمر قدافی کو جس بہیمانہ انداز اور سفاکیت کے ساتھ زیر حراست قتل کیا گیا

معمر قدافی کو جس بہیمانہ انداز اور سفاکیت کے ساتھ زیر حراست قتل کیا گیا ہے وہ انتہائی مذموم ہے اور ایسے اقدامات کی ہر حال میں نفی کی جانی چاہئے
جمہوریت ،انصاف،برابری،انسانیت پسندی،عدم تشدد،رواداری کا قانون ہر جگہ ایک ہونا چاہئے۔محمد یاسین ملک
21/اکتوبر /سرینگر / لیبیا کے صدر معمر قدافی کو جس بہیمانہ انداز اور سفاکیت کے ساتھ زیر حراست قتل کیا گیا ہے وہ انتہائی مذموم ہے اور ایسے اقدامات کی ہر حال میں نفی کی جانی چاہئے۔ ہمارا ماننا ہے کہ برُی جمہوریت اچھی آمریت سے ہر حال میں بہتر ہوتی ہے لیکن جس بربریت کے ساتھ معمر قدافی کو زیر حراست قتل کیا گیا وہ عالمی اَمن اور اِستحکام نیز عالمی قوانین کے منافی ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین جناب محمد یاسین ملک نے آج پریس کےلئے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔یاسین صاحب نے کہا کہ لیبیا کے معمر قدافی ہوں کہ دنیا کا کوئی اور متنفس ،کسی کو بھی حراست میں لےکر قتل کردینا دہشت گردی ہے۔ایسے مذموم اقدامات کو اَگر دنیا نے یوں ہی قبول اور GLAMORISEکرنا شروع کردیا تو دنیا میں حقیقی اَمن کا خواب ،خواب بن کر ہی رہ جائے گا۔ یاسین صاحب نے کہا کہ ایسے ہی اقدامات نے دنیا میں نفرتیں،کدورتیں اور عدم استحکام کو فروغ دیا ہے اور اس لاقانونیت اور جنگل راج کے خلاف دنیا کے باضمیر انسانوں کو اُٹھ کھڑے ہوکر عملی اقدامات اُٹھانے چاہئے۔ یاسین صاحب نے کہا کہ اگرچہ ہمارا یقین ہے کہ دنیا میںجمہوریت اور مساوات پر مبنی نظام ہی بہتر نظام ہے اور یہ کہ ایک بُری جمہوریت ہمیشہ اچھی آمریت سے بہتر ہوا کرتی ہے لیکن اس کا یہ قطعاً مطلب نہیں کہ کوئی بھی اُٹھ کر دوسرے انسانوں کو حیوان بن کر قتل کرتا پھرے اور عالمی انصاف اور قوانین کی دھجیاں بکھیردے۔یاسین صاحب نے کہا کہ دنیا خاص طور پر عالمی طاقتوں کو بھی منافقت اور دوہرے معیارات کو چھوڑ نا چاہئے۔کل جس طرح سے قدافی کو دنیا کی آنکھوں کے سامنے زیر حراست قتل کیا گیا اور پھر انکی جسد خاکی کی بھی توہین کی گئی ،اگر ویسا ہی عمل عالمی طاقتوں کا کوئی دشمن کرتا تو پوری دنیا اور اسکی میڈیا اُسے دہشت گردی اور نہ جانے کن کن ناموں سے موسوم کرتی لیکن مفادات اور ضروریات کے تحت جان بوجھ کر ایسے بہیمانہ قتل کو اَن دیکھا کیا جارہا ہے۔ یاسین صاحب نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ایسے ہی دوہرے رویے نے آج دنیا کے اَمن اور استحکام کو گرہن لگا دیا ہے۔ یہی اقدامات ہیں جو دنیا میں سخت گیریت،دہشت گردی،تشدد اور سفاکیت کوبڑھاوا دیتے ہیں۔یاسین صاحب نے کہا کہ عالمی طاقتیں اپنے مفادات اور ضروریات کے تحت کہیںا ٓمریت تو کہیں جمہوریت کی طرفداری کرتے رہتے ہیںلیکن ان کے اس دوہرے پن کی وجہ سے تشدداور سخت گیریت ہی پنپتی ہے اور دنیا میںآزادی، امن و استحکام اور جمہوریت و انصاف کی تلاش کرنے والی قوتیںکمزور تر ہوتی جارہی ہیں۔ یاسین صاحب نے کہا کہ عالمی طاقتوں اور دنیا کو اپنے ان معیارات اور رویے کو تبدیل کرنا ہی پڑے گا۔ جمہوریت ،انصاف،برابری،انسانیت پسندی،عدم تشدد،رواداری کا قانون ہر جگہ ایک ہونا چاہئے۔ جو کام ایک جگہ گناہ ٹھہرایا جاتا ہے وہ دوسری جگہ اور دوسرے معاملات میں بھی گناہ ہی قرارپانا چاہئے۔یاسین صاحب نے مرحوم معمر قدافی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ ایک آمر تھے اور انکے کئی معاملات سے اختلاف بھی کیا جاسکتا ہے لیکن وہ ایک بہادر انسان تھے جو ایک عرصے تک مزاحمت کا نشان بھی تھے۔ کشمیر کی آزادی و خود مختاری کےلئے اقوام متحدہ جیسے فورم میں بھی وہ اپنی آواز بلند کرنے سے پیچھے نہیں رہے۔وہ واحد سربراہ مملکت تھے جنہوں نے ایسا کیا۔ شہید بابائے قوم محمد مقبول بٹ ؒ کو تختہ دار پر لٹکایے جانے کے وقت بھی جناب قدافی نے اُس کے خلاف آواز اُٹھائی تھی۔اُن کے جانے سے جموںکشمیرکے لوگ اپنے ایک دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔
درایں اثناءفرنٹ نے حقانی میمورئل ٹرسٹ کے سربراہ جناب حمید اللہ حقانی کی ہمشیرہ جو مولانا ریاض ہمدانی کی ہمشیرہ نسبتی تھیں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یاسین صاحب نے مرحومہ کی وفات پر غم کا اظہار کرتے ہوئے جناب حمیداللہ حقانی اور پورے حقانی خاندان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیا ہے۔ یاسین صاحب نے مرحومہ کےلئے جنت نشنی کی دعا کے ساتھ
ساتھ انکے لواحقین کے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

End of boycott by media avoids a piquant situation, comes as a relief

GNS Jammu  Feb. 29, :  A strange situation which was unfortunately created by an affront by Presiding Officer of J&K Assembly to 4 th  Estate has finally been brought to close with media persons ending their protest. Peoples Democratic Party in the wake of this development expresses strong hope that not only will such piquant scenes be avoided. But it should augur well for the relationship of legislature and the  media.as  the latter ‘s role of public awareness and prevention of abuse in state-functioning cannot be underestimated. In a press statement a party spokesman said that PDP has always stood for free battle of ideas in which media has a significant place and they did not deserve the treatment that they met on publishing received information on alleged scams and misuse of authority by government functionaries and politicians .  The spokesman said when media rose against excessive behavior and uncalled for remarks  taking a princi...

Contact district administration if CRPF personnel indulge in excesses: Div Com

We are bound to taking action against erring CRPF personnel” DC Srinagar GNS Srinagar, March 07 : Coming down heavily on unbridled CRPF personnel for ransacking houses and religious places, Divisional Commissioner Kashmir, Dr Asghar Samoon Thursday appealed people to contact District administration in case CRPF personnel indulge in ransacking houses in any area. Meanwhile Deputy Commissioner Srinagar, Baseer Ahmed Khan said that he will look into the matter and will try to find out where ransacking has taken place.“Strict action will be taken against the erring CRPF personnel. I fail to understand how they act independently when standard operating procedures (SOP) have been set for them. I want to assure people that whosoever indulge in excesses will face the music,” Divisional Commissioner told adding that police in no way should give free hand to CRPF personnel.When asked that CRPF personnel ransacked the Batamaloo shrine, beat people and smashed window panes in Dhobi Mohalla and...

Letter to Defense Minister of India and CM of Karnataka

To                                                                                                                                  March 7, 2013 1. The Hon'ble Defence Minister oflndia, Shri A.K. Antony, 9, Krishna Menon Marg, New Delhi. 2. The Hon'ble Chief Minister of Karnataka, Bangalore. Dear Sir, Re: Aijaz Ahmed Mirza It has come to my knowledge that one Aijaz Ahmed Mirza, a D.R.D.O. scientist of Bangalore, was sacked on the ground that he was implicated in the Hyderabad bomb blast case. lt was reported recently in the media that no evidence has been found against him by the N.I.A. which has declined to...