Skip to main content

دنیا بھر میں ”یوم مقبولؒ “ عقیدت کے ساتھ منایا گیا

۔ کشمیر میں مکمل ہڑتال جبکہ باقی مقامات پر” شہادت بابائے قوم“ کے سلسلے میں جلسے جلوس اور تقاریب کا اہتمام۔احتجاجی ہڑتال اور دوسرے پروگراموں کو کامیاب بنانے پر جموں کشمیر کے لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ امان اللہ خان(سپریم ہیڈ لبریشن فرنٹ)چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت دوسرے درجنوں قائدین کی مسلسل گرفتاری اور نظربندی کی مذمت۔11/فروری /جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین جنہیں اپنے قریب دو درجن ساتھیوں کے ہمراہ کل گرفتار کیا گیا تھا ہنوز قید ہیں۔یاسین صاحب کے ہمراہ فرنٹ قائدین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ،نور محمد کلوال،شوکت احمد بخشی، شیخ عبدالرشید، شیخ نذیر احمد،غلام قادر حیدر،میر سراج الدین،محمد صدیق شاہ، پروفیسر جاوید ،سید نثار جیلانی،بشیر احمد کشمیری،غلام رسول ہزاری ، غلام محمد ڈار،محمد حنیف اور غیاث الدین، دولت احمد خان کو کپوارہ اور فیاض احمد لون (کاچرو) بھی ہنوز پولیس کی حراست میں ہیں۔ گرفتار شدگان کو مختلف تھانوں میں مقید رکھا گیا ہے۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ جناب امان اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں بابائے قوم شہید محمد مقبول بٹ ؒ کی اٹھائیسویں برسی کے موقع پرجبری طور پر منقسم ریاست جموںکشمیر کے عوام کیطرف سے شہید کے لئے اظہار کئے گئے عقیدت و احترام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اِس قومی ہیرو نے جس مقصد کے لئے سولی پر چڑھکر قوم کی رہنمائی کی ‘ وہ مقصد حاصل ہونے میں اب دیر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر ایک ناقابلِ تقسیم وحدت ہے جسے ‘ دی جانے والی بیشمار قربانیوں کے بعد ‘ اب زیادہ دیر زیرِ تسلّط نہیں رکھا جا سکتا۔جناب امان ا للہ خان نے ہند و پاک کے حکمرانوں اور با ا لخصوص دونوں ملکوں کے عوام سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ آزاد و خودمختار جموں کشمیر کا قیام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے کیو نکہ ایسے حل سے اوّلاً ‘ جنوبی ایشیاءکے اندر ممکنہ تباہی کا خطرہ ٹل جائیگا ۔ دوئم ‘ ریاست کے اکثریتی رائے کا احترام ہوگا اور سوئم ‘ یہ علاقہ کسی ممکنہ عالمی سازش اور اس کے نتیجے میں رونما ہونے والے حالات سے بھی بچ سکتا ہے جو کہ اس مسئلہ سے وابستہ کسی بھی ایک فریق کے حق میں نہیں ہوگا۔ سپریم ہیڈ نے منقسم ریاست کے دونوں اطراف اور بیرونِ ریاست مقیم کشمیریوں کی طرف سے جموںکشمیر لبریشن فرنٹ کی کال پر ’یومِ مقبول ‘ کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کرانے پرانہیں سراہتے ہوئے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیرکے عوام کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوںنے چیئرمین جموںکشمیر لبریشن فرنٹ جناب حاجی محمد یٰسین ملک کی اپیل پر مکمل اور پہیہ جام احتجاجی ہڑتال کرکے دنیا کو باور کرایا کہ فرنٹ کے جھنڈے تلے ہم ایک ہیں اور ہم اپنے بنیادی حقوق اور حقِ آزادی سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے۔ جناب امان اللہ خان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے گذشتہ دنوں ’ یوم مقبول ‘ کے سلسلے میںمنعقدہ مختلف احتجاجی ریلیوں پر بے تحاشا طاقت کے استعمال او ر چیئرمین یٰسین ملک سمیت متعدد قائدینِ لبریشن فرنٹ کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں سے تمام گرفتار شدہ افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے کشمیر کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی۔ جناب امان ا للہ خان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر بھر کے تمام اضلاع ‘ پاکستان ‘ امریکہ ‘ برطانیہ، فرانس اور برسلز سمیت مختلف یورپی ممالک ‘ سعودی عرب اور دبئی میں موجود فرنٹ کے ذمّہ داران کو مبارکباد پیش کیا کہ انہوں نے ’ یوم ِ مقبول ‘ پر شہید کے افکار‘ نظریات اور حصولِ مقصد کے لئے دی جانے والی قربانی جیسے موضوعات پر مبنّی تقریبات کا انعقاد کروایا۔سپریم ہیڈ جناب امان ا للہ خان نے اپنے بیان میں کارکنانِ فرنٹ سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ بحیثیت ایک ذمّہ دار قومی جماعت کے کارکن کے ہمیں زیادہ سے زیادہ تدبّر ‘ حوصلہ ‘ صبر‘ ہمت ‘ وسیع ا لنظری اور وسیع ا لقلبی کا مظاہرہ کرنا چا ہیے۔  درایں اثناء بابائے قوم شہید محمد مقبولؒ بٹ کے شہادت کی ۸۲/ ویں برسی آج منقسم جموں کشمیر کے دونوں اطراف کے علاوہ دنیا بھر کے کئی شہروں اور ملکوں میںبھر پور عقیدت و محبت کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں جہاں کشمیر میں مکمل احتجاجی ہڑتال رہی اور دن بھر جگہ جگہ احتجاجی جلسے جلوس نکلتے رہے وہیں پر آزاد کشمیر کے شہروں میر پور،راولا کوٹ،کوٹلی،مظفرآباد،باغ نیز پاکستانی شہروں اسلام آباد،لاہور اور کراچی کے ساتھ ساتھ امریکہ،برطانیہ،جرمنی،سعودی عربیہ،متحدہ عرب امارات،ہالینڈکے ساتھ ساتھ پورپ کی کئی دوسرے شہروں میں مقیم کشمیریوں نے بھی اپنے بے باک قائد ؒ کی یاد میں جلسے جلوس اور تقاریب کا اہتمام کیا ۔اسی سلسلے میں آج فرنٹ کے اہتمام سے بٹ صاحب کے آبائی گاﺅں ترہگام کپوارہ میں بھی ایک تقریب اور جلوس منعقد ہوا جس میں ماسٹر محمد افضل اور ظہور احمد بٹ نے شرکت کی۔ اس جلسے کی صدارت ماسٹر محمد افضل نے کی ۔ انہوں نے شہید بابائے قوم ؒ کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید ؒ کا مشن اور کاروان آج بھی اُن کے دست راس جناب امان اللہ خان اور حقیقی جانشین چیئرمین فرنٹ محمد یاسین ملک کی قیادت میں برسر جدوجہد ہے اور یہ کاروان حصول منزل تک راہ عزیمت پر گامزن رہے گا۔یوم مقبولؒ کے ہی سلسلے میں آج مظفر آباد میں بھی ایک سمینار منعقد ہوا جس میں فرنٹ قائدین سیف اللہ میر،بشیر احمد لون،زاہد حبیب،جعفر کشمیری کے ساتھ ساتھ قائد محمد رفیق ڈار وغیرہ نے شرکت کی۔ میر پور میں منعقد ہونے جلسے میں فرنٹ قائدین جناب صابر انصاری ایڈوکیٹ وخواجہ پرویز،کوٹلی میں جناب ماجد صدیقی اور جناب ڈاکٹر توقیر گیلانی،راولا کوٹ میںجناب سردار حمید،باغ میںجناب حافظ انور سماوی نے یوم مقبولؒ کے سلسلے میں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کی۔لاہور پاکستان میں جناب سردار انور، کراچی میں جناب سردار صغیر جبکہ امریکہ میں قائدین جناب راجہ مظفر سرادر حلیم خان اور جناب قاسم کھوکھر،برطانیہ میں ڈاکٹر ظفر خان اور پروفیسر عظمت خان،ریاض سعودی عرب میں جناب منظور احمد چستی جبکہ دبئی امارات میں جناب سردار انور، جناب عابد عباسی اور بشارت سرور نے وغیرہ نے اس سلسلے میںمنعقدہ تقاریب اور جلسوں سے خطاب کیا۔بابائے قوم ؒ کی شہادت کی برسی کے حوالے سے ابھی بھی دنیا کے کئی مقامات سے منعقد ہونے والے پروگراموں کی تفاصیل آرہی ہیں۔ درایں ثناءفرنٹ نے کل رات دیر گئے رفیع آباد میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور معصوم نوجوان کی بہیمانہ ہلاکت کی سخت الفاظ میںمذمت کی ہے۔ فرنٹ نے شہید عاشق حسین راتھر ساکنہ لسر ڈنگی وچھہ کی بہیمانہ ہلاکت کو بھارتی فوج کا ایک اور قتل ناحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارتی افواج کو کالے قوانین کے سہارا حاصل رہے گا وہ اسی طرح بے لگام اور بدمست جانور بن کر انسانوں کے لہو سے اپنے ہاتھ رنگتے رہے گے۔ فرنٹ شہید عاشق حسین کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اُن کے غم زدہ لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔       ر

Comments

Popular posts from this blog

End of boycott by media avoids a piquant situation, comes as a relief

GNS Jammu  Feb. 29, :  A strange situation which was unfortunately created by an affront by Presiding Officer of J&K Assembly to 4 th  Estate has finally been brought to close with media persons ending their protest. Peoples Democratic Party in the wake of this development expresses strong hope that not only will such piquant scenes be avoided. But it should augur well for the relationship of legislature and the  media.as  the latter ‘s role of public awareness and prevention of abuse in state-functioning cannot be underestimated. In a press statement a party spokesman said that PDP has always stood for free battle of ideas in which media has a significant place and they did not deserve the treatment that they met on publishing received information on alleged scams and misuse of authority by government functionaries and politicians .  The spokesman said when media rose against excessive behavior and uncalled for remarks  taking a princi...

Contact district administration if CRPF personnel indulge in excesses: Div Com

We are bound to taking action against erring CRPF personnel” DC Srinagar GNS Srinagar, March 07 : Coming down heavily on unbridled CRPF personnel for ransacking houses and religious places, Divisional Commissioner Kashmir, Dr Asghar Samoon Thursday appealed people to contact District administration in case CRPF personnel indulge in ransacking houses in any area. Meanwhile Deputy Commissioner Srinagar, Baseer Ahmed Khan said that he will look into the matter and will try to find out where ransacking has taken place.“Strict action will be taken against the erring CRPF personnel. I fail to understand how they act independently when standard operating procedures (SOP) have been set for them. I want to assure people that whosoever indulge in excesses will face the music,” Divisional Commissioner told adding that police in no way should give free hand to CRPF personnel.When asked that CRPF personnel ransacked the Batamaloo shrine, beat people and smashed window panes in Dhobi Mohalla and...

Letter to Defense Minister of India and CM of Karnataka

To                                                                                                                                  March 7, 2013 1. The Hon'ble Defence Minister oflndia, Shri A.K. Antony, 9, Krishna Menon Marg, New Delhi. 2. The Hon'ble Chief Minister of Karnataka, Bangalore. Dear Sir, Re: Aijaz Ahmed Mirza It has come to my knowledge that one Aijaz Ahmed Mirza, a D.R.D.O. scientist of Bangalore, was sacked on the ground that he was implicated in the Hyderabad bomb blast case. lt was reported recently in the media that no evidence has been found against him by the N.I.A. which has declined to...