دسمبر// جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے تحریک آزادی کے عظیم قائد اور کشمیر کے مقبول ترین دانشور اورسفارتی محاذ پر کام کرنے والے شہید پروفیسر عبد الاحد وانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ فرنٹ کشمیر کے اس بے باک دانشور اور بے لوث قائد کو یاد کرتے ہوئے ان کی شہادت کے حوالے سے 31/ دسمبر2011 ئ بروز سنیچر وار کو ایک روزہ سمینار کا اہتمام کررہی ہے۔سمینارجس کا عنوان” تحریک آزادی کا سفارتی محاذ اور جناب غلام نبی فائی “ رکھا گیا ہے میں شہید وانی صاحب کو خراج عقیدت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سفارتی اور دانشوارنہ محاذ پر تحریک آزادی کو درپیش مسائل اور اس سلسلے میں جناب غلام نبی فائی کو درپیش معاملات پر مفصل غور و خوض کیا جائے گا۔ ان شاءالل ۔
درایں اثناءجموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے یاری پورہ کولگام سے اپنے اہم رکن توصیف احمد لون کے والد گرامی محمد جبار لون ساکنہ بدرو یاری پورہ کولگام، کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ فرنٹ کے یہ اہم ہمدرد اور بزرگ کل اپنے خالق حقیقی سے جالمے تھے ۔ فرنٹ کے ضلع صدر اسلام آباد محمد اسحاق کی قیادت میں ایک وفد جس میں عبدالستار ،نظیر احمد اور مشتاق احمد وغیرہ شامل تھے نے بدرو یاری پورہ جاکر مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر فرنٹ وفد نے مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اُن کی جنت نشینی کےلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ۔
Comments
Post a Comment