Skip to main content

جس قوم کے لوگوں کا جذبہ جوان ہو اُسے دنیا کی کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتی ہے


                            ۔اپنی پُرامن جدوجہد کی حفاظت کےلئے کمر بستہ رہیں۔محمد یاسین


   جنوری/ اَقوام عالم کی تا ریخ گواہ ہے کہ پرُامن عوامی انقلابات نے قوموں کی تقدیر بدلنے میں کلیدی رول ادا کیا ہےعوامیانقلابات نے ہی جابروں،ظالموں اور قابضوں کی شکست کا سامان پیدا کرکے مظلوم و محکوم قوموں کی آزادی کو یقینی بنایا ۔ یہ پُرامن عوامی انقلابات ہی تھے جس نے فرانس ،امریکہ ،رُوس ،چیکوسلواکیہ ،ساﺅتھ افریقہ بھارت ،پاکستان ، اور حال ہی میںمصر،تیونس اور دوسرے عرب ممالک کے عوام کو آزادی کی صبحِ تازئہ نو سے آراستہ کیا۔ اسی حقیقت کے پیش نظر میری اپنے غیرت مند لوگوں خاص طور پر نوجوانان ملت سے درد مندانہ اپیل ہے کہ وہ اپنی پُرامن جدوجہد کی حفاظت کےلئے کمر بستہ رہیں اور اس پُرامن عوامی تحریک کو مضبوط تر کرنے کےلئے کاوشیں تیز کریں۔ اِن باتوں کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین جناب محمد یاسین ملک نے آج سوپور تجر شریف میں منعقدہ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اِس سے پہلے یاسین صاحب تجر شریف پہنچے جہاں لوگوں نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔ تجر شریف کے مرکزی چوک تک یاسین صاحب کو ایک جلوس کی شکل میں لےجایا گیا ۔یاسین صاحب کے ہمراہ قائدین نور محمد کلوال، محمد زمان میر،محمد اسلم شیخ ،شیخ نظیر احمد،شیخ عبدالرشید،محمد صدیق شاہ،بشیر احمد کشمیری،شوکت احمد ڈار، محمد یونس،عبدالرشید ،مغلو،عبدالرشیدمیر رشہ مول وغیرہ بھی شامل وفد تھے۔ اپنے خطاب میں یاسین صاحب نے کہا کہ فوجی طاقت اور جبر سے کسی قوم کووقتی طور پر زیر تو کیا جاسکتا ہے لیکن قوموں کی آزادی اور تحاریک آزادی کسی جابر کے جبر یا ظالم کے ظلم سے نہ ختم ہوئی ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔ یاسین صاحب نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام نے ظلم ،جبر و استبداد کی انتہا کو سہا ہے لیکن ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی جبر و ظلم کے خوف سے اپنی تحریک آزادی کو ترک نہیں کیا۔ ۵۱ /اگست اور ۶۲ /جنوری کے ایام میں مکمل احتجاج کشمیری عوام کے اسی جذبے کی غمازی کرتے ہیں جب کہ وقتاً فوقتاً جاری رہنے والے عوامی مظاہرے اور پروگرام جن میں کشمیر ی لوگ والہانہ طور پر شریک ہوتے رہتے ہیں بھی اسی جذبے کا بیّن ثبوت ہیں۔ یاسین صاحب نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے تشدد سے عدم تشدد کی جانب مثبت تبدیلی کرتے ہوئے ۸۰۰۲ء سے اب تک ایک پرُامن عوامی انقلاب کو جاری رکھا ہوا ہے۔ اس راہ میں جموں کشمیر کے لوگوں پر بھارت کی فورسز اور نام نہاد حکمرانوں کا یک طرفہ تشدد جاری ہے، اس دوران ہمارے سینکڑوں لوگ شہید کئے گئے ہیں،ہزاروں افراد کو زخمی کیا گیا ہے،سینکڑوں جرم بے گناہی کی پاداش میں جیلوں اور اذیت خانوں کی نذر کئے جارہے ہیں اور اب حد یہ ہے کہ ہمیں ہی تشدد ترک کرنے کا درس سنایا جارہا ہے۔ یاسین صاحب نے کہا کہ کشمیریوں نے پرامن اور عدم تشدد پر مبنی تحریک کی جو اعلیٰ مثال قائم کی ہے دنیا میں اُسے پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ بھارت اور اسکے حاشیہ برداروں کےلئے بھی اچھا یہی ہے کہ وہ اس پرامن تحریک اور جدوجہد کی قدر کریں اور اسے فوج، فورسز کالے قوانین ، قتل و غارت،قید و بند کا سہارا لیکر زیر کرنے کے درپے نہ رہیں۔ یاسین صاحب نے کہا کہ جموں کشمیر کا مسئلہ ایک زندہ و جاوید حقیقت ہے جسے آنکھیں بند کردینے یا پھر پس پشت ڈال دینے سے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ یہ مسئلہ بھارت و پاکستان کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں ہے کہ یہ دو ملک مل بیٹھ کر اس کا من پسند حل نکالیں گے۔ یہ مسئلہ جموں کشمیر میں رہنے والے کروڑوں انسانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے جسے کشمیریوں کی عمل شرکت اور منشاءو مرضی سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ یاسین صاحب نے کہا کہ آج بھی ہمارے جوانوں اور خاص طور پر رہا شدہ آزادی پسندوں پر بھارت کی فوج،فورسز اور پولیس تشدد ڈھا رہی ہے۔ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں وادی کے چہار اطراف میں جوانوں اور بزرگوں کو کیمپوں ،تھانوں اور دوسرے تعذیبی مراکز میں قید کیا گیا۔ یاسین صاحب نے کہا کہ آخر کب تک جبر کی یہ پالیسی جاری رہے گی۔ جبر اور ظلم کا ایک نہ ایک دن خاتمہ ضرور ہوتا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی تحریک آزادی کے ساتھ وفاداری برتتے ہوئے اپنی پُرامن تحریک اور جدوجہد کو مضبوط سے مضبوط تر کریں۔ یاسین صاحب نے کہا کہ پُرامن تحریک آزادی جاری رکھنا ہمارا جمہوری اور پیدائشی حق ہے ۔ہمیں عالمی قوانین اور معاہدات نے بھی اس حق کے استعمال سے نوازا ہے۔اسلئے ہم اپنی اس مبنی بر حق جدوجہد کو حصول منزل تک جاری رکھنے کے اپنے وعدے پر قائم و دائم ہیں اور رہیں گے۔جلسے کے بعد لوگوں ے سخت اصرار پر یاسین صاحب کی قیادت میں ایک پُروقار جلوس نکالا گیا ۔ جلوس میں شامل لوگ آزدی، تحریک آزدای، شہداءاور لبریشن فرنٹ کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے۔ یہ جلوس قریب دو کلومیٹر پیدل چلا جس کے بعد یاسین صاحب نے اس سے دوبارہ خطاب کیا۔ یاسین صاحب نے لوگوں کے والہانہ جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے لوگوں کا جذبہ جوان ہو اُسے دنیا کی کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتی ہے۔ بعد ازاں یہ جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا                                                      ۔      

Comments

Popular posts from this blog

6321 kanals of land transferred to CUs for creation of infrastructure: Malik

GNS JAMMU MAR,01 :Minister for Higher Education, Mr. Abdul Gani Malik today informed the Legislative Assembly that about 4641 kanals and 4325 kanals of land has been indentified for the establishment of the Central Universities at Jammu and Kashmir respectively, out of which 3000 kanals and 3321 kanals stands transferred to these Universities. He said the process of transferring the remaining land is in progress. The Minister was replying to question of Mr. Yashpal Kundal in the House. The Minister said that the job of land survey and contour mapping has been assigned to Educational Consultants India Limited (EDCIL) after which master plans will be formulated and the construction work taken up. He said at present both the Central Universities are functional in the rental accommodation. He said MA English and comparative Literature, PG in Applied Mathematics, PG in Economics and M Phil in English courses have been introduced in Jammu University whereas 6 more courses are likely being...

PDP emerged a force in Twin border District of Poonch , Rajouri

GNS RAJOURI : The way opposition People's Democratic Party (PDP) led by former JK Chief Minister and erstwhile union home minister, Mufti Mohammad Sayed has been emerging as a force in the border region of Poonch , Rajouri, is really a worrying situation for Congress and National Conference . It would be much better to say that the situation if more threatening for NC as compared to Congress as the region has always been strong belt of the former for decades . The latest example is the entry of Chowdhary Qamer Hussain of Rajouri in the party fold who was earlier associated with Congress and had contested on Congress ticket from Rajouri in 2002 assembly elections , but had finished second at  that time . Qamar is not alone in the region who joined PDP in the past some months, National Conference has already received a big loss by loosing its influential cadres in Poonch district . The example is the entry of Shah Mohammad Tantray and Shehzaad Ahmed Khan of Poonch in to PDP  No...

Simultaneous alliance with Congress and BJP exhibits NC’s brazen political opportunism: PDP “Offering ‘ministerial berth’ bait manifests Omar’s insecurity”

GNS Srinagar, Nov 30: Terming Chief Minister Omar Abdullah’s latest move of courting BJP as his new allies a brazen show of opportunism, opposition Peoples Democratic Party (PDP) today said the National Conference has taken the political immorality to a new low by simultaneously entering into coalition of expedience with Congress and BJP. “As NC has always survived on trickery, its latest move to woo back its old allies (BJP) is in tune with the party’s philosophy of political opportunism and deceit,” PDP chief spokesman Naeem Akhtar said in a statement issued here today. He said, curiously, developing NC-BJP bonhomie coincides with the recent visit of senior BJP leader and Rajya Sabha member Arun Jaitley in Jammu. Terming Omar Abdullah’s ‘ministerial berth’ bait a desperate attempt to keep the dissipating NC flock together and fully exploit disgruntled party legislators for upcoming Legislative Council polls,  Akhtar said Abdullahs have a history of adopting ‘use-a...