Skip to main content

پلوامہ میں عظیم الشان ”جلسہ یاسین ملک نے آج پلوامہ کے مرکزی چوک میں

پلوامہ/ شہید بابائے قوم محمد مقبول ؒ بٹ وہ تاریخ ساز شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے لہو سے قوم کاشمیر ک نئی تاریخ رقم کی ۔ شہیدؒ کی قربانی اور جدوجہد کو کوئی بھی، کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین  یاسین ملک نے آج پلوامہ کے مرکزی چوک میں ” شہادت مقبولؒ “ کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے جب یاسین صاحب اپنے رفقاءکے ہمراہ ” شہادت مقبول ؒ “کے حوالے سے منائے جارہے دس روزہ تقریباتی پروگرام کے سلسلے میں پلوامہ پہنچے تو اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ یاسین صاحب کو ایک جلوس کی شکل میں مرکزی چوک تک پہنچایا گیا۔جلوس میں شامل لوگ شہید بابائے قوم محمد مقبول ؒ بٹ ،جملہ شہداءکشمیر،تحریک آزادی اور قائدین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے شہید مزار پلوامہ متصل جلسہ گاہ پہنچے جہاں ”جلسہ مقبول ؒ “ منعقد ہوا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یاسین صاحب نے کہا کہ آج ہم جس عظیم شخصیت کی یاد میں یہ جلسہ منعقد کررہے ہیں وہ کوئی عام شخصیت نہیں تھی۔ شہید بابائے قوم محمد مقبول ؒ بٹ ؒ کی سحر انگیز شخصیت اتنی تہہ دار اور بھر پور تھی کہ اُس پر جتنا لکھا اور کہا جائے وہ کم ہے ۔منزل آزادی کی راہوں کا یہ اکیلا مسافر جب عزیمت کی راہ میں محو سفر ہوا تو کوئی ساتھ دینے والا نہیں تھا۔ اس نے زمانے کی ستم ظریفیوں،حالات کی تلخیوں،کم مائیگی اور بے سروسامانی کا رونا نہیں رویا بلکہ تن تنہا ان کا مقابلہ کرتے ہوئے راہ آزادی میں جان و دل کی بازی لگادی۔مقبول ؒ بٹ نے یک سوئی اور یک جہتی کا راستے پر چلتے ہوئے کاروان حق تشکیل دیا اور بالآخر اسی راہ میں شہادت پائی۔ انہوں نے باطل کے سامنے سرنگوںہونے کے بجائے شہادت کی موت کو ترجیح دی۔انہوں نے ترغیب و تحریص کو پائی حقارت سے ٹھکرا کر راہ آزادی میں فقیرانہ زندگی اختیار کی ۔ یاسین صاحب نے کہا کہ بھارت کے حکمرانوں نے ۴۸۹۱ءکی 11/ فروری کو اس مرد آہن کےلئے تختہ دار چنا اور اپنی دانست میں اس مرد مومن کی تحریک آزادی کا خاتمہ کرلیا لیکن بھارت کے حاکم یہ ابدی و ازلی حقیقت بھول گئے کہ خون شہید کبھی بھی ضائع نہیں ہوتا بلکہ شہید کے لہو کے ایک ایک قطرے سے ہزاروں لاکھوں شہید پیدا ہوجاتے ہیں۔ یاسین صاحب نے کہا کہ یہی ہوا اور شہادت بابائے قوم ؒ کے محض ۴ سال بعد جموں کشمیر کی ۵ ہزارسالہ تاریخ کا سب سے بڑا عوامی انقلاب وجود پذیر ہوگیا ۔ ایک لمحے میں ہزاروں لاکھوں مقبول ؒ کشمیر کے ایک ایک گھر اور ایک ایک بستی سے ابھرنے لگے۔ آج جموں کشمیر کے چپے چپے پر موجود ہزاروں مزار شہداءاور ان میں مدفون ہمارے شہداءاسی حقیقت کی غمازی کرتے ہیں کہ شہید محمد مقبول ؒ بٹ کا کاروان منزل آزادی کی جانب آج بھی رواں دواں ہے۔ یاسین صاحب نے کہا کہ ایک شہید کی زندگی کا اس سے بڑا کیا اور ثبوت ہوسکتا ہے کہ آج تین دہایئاں گزرجانے کے بعد بھی کشمیر کا ایک ایک بچہ مقبول ؒ کو یاد کرتا ہے اور انہیں اپنا آئیڈل اور ہیرو مانتا ہے اور آج بھی11/فروری کا دن ہماری تحریک آزادی کا اہم ترین دن ہے۔ یاسین صاحبب نے کہا کہ آج ہمیں اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا پڑے گا کہ کیا ہم صحیح معنوں میں شہید منقبولؒ کے شیدائی ہیں۔ شہید مقبولؒ تو یکسوئی اور یک جہتی کے ستون تھے لیکن ہم آج آزادی کے جلسوں میں بھی شامل ہوتے ہیں اور پھرآزادی مخالف الیکشنی جلسوں کو بھی زینت بخشتے رہتے ہیں ۔ یاسین صاحب نے کہا کہ ہمیں اپنے اس دوہرے پن کو ترک کرنا ہی پڑے گا۔ ہماری اسی بداعمالی کی وجہ سے ہم پچھلے ۳۶ برس سے پٹ رہے ہیں اور ہماری منزل ہم سے قریب تر ہونے کے باوجود نہیں مل رہی ہے ۔ یاسین صاحب نے خاص طور پر جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ جوان ہی ہماری تحریک آزادی کا سرمایہ اور سرخیل ہے۔ یہ اسی جوان کی کاوشوں اور قربانیوں سے مزین تحریک ہے۔ اسی لئے اس تحریک کو آگے بڑھانا اور منزل منزل پر اسکی حفاظت کرنا انہی جوانوں کا کام ہے۔ یاسین صاحب نے کہا کہ ہم آج جس مقبول ؒ کو یاد کررہے ہیں اُس نے ہمیں نظم و ضبط،ڈسپلن اور آپسی اتحاد کا درس دیا تھا۔ ہمارے جوانوں کو بھی اپنی پرُامن جدوجہد کی حفاظت اور اسے مضبوط سے مضبوط تر بنانے کےلئے نظم و ضبط اور ڈسپلن نیز یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھتے رہنا پڑے گا۔یاسین صاحب نے یقین ظاہر کیا کہ اگر ہم یکسوئی،نظم ضبط کی پابندی اور آپسی اخوت کے ساتھ اس تحریک آزادی کا ساتھ منسلک رہے تو وہ دور نہیں ہے جب جموں کشمیر کے افق پرمکمل آزادی کا تابناک سورج طلوع ہوجائے گا۔جلسے کے بعد شہید بابائے قوم محمد مقبول ؒ بٹ کی اسیر جسد خاکی اور باقیات جو آج بھی بھارتی جیل میں مقید ہیں کی وطن واپسی کےلئے ایک پرجوش عوامی مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں لوگوں نے بیک زبان ہوکر شہید ؒ کی جسد خاکی اور باقیات کی واپسی اور انہیں سری نگر کے مرکزی مزار شہداءمیں شایان شان اسلامی شعار کے مطابق دفن کرنے      کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔    

Comments

Popular posts from this blog

End of boycott by media avoids a piquant situation, comes as a relief

GNS Jammu  Feb. 29, :  A strange situation which was unfortunately created by an affront by Presiding Officer of J&K Assembly to 4 th  Estate has finally been brought to close with media persons ending their protest. Peoples Democratic Party in the wake of this development expresses strong hope that not only will such piquant scenes be avoided. But it should augur well for the relationship of legislature and the  media.as  the latter ‘s role of public awareness and prevention of abuse in state-functioning cannot be underestimated. In a press statement a party spokesman said that PDP has always stood for free battle of ideas in which media has a significant place and they did not deserve the treatment that they met on publishing received information on alleged scams and misuse of authority by government functionaries and politicians .  The spokesman said when media rose against excessive behavior and uncalled for remarks  taking a princi...

Corruption, attachments force DC Doda to order closing of Govt High School Gosti

By Tahir Mushtaq There is an old deep rooted nexus of corrupt clerks, which is active in ZEO and CEO offices and proving hindrance in the way to state government in its resolve to improve educations system in the Government schools.  The Chief Minister (CM), Omar Abdullah, himself is holding the charge of Education Department, some sort of drastic changes are expected and required to root out the nexus of corrupt clerks in education system otherwise, like Govt High School Gosti, other schools will have to be closed sooner or later.  GNS JAMMU, Apr 20: Unchecked corruption in education system and frequent attachments of teachers flouting all the set norms, by the officials of Zonal Education Office (ZEO) Thathri under the protection of Chief Education Office (CEO) Doda have forced the Deputy Commissioner (DC) Doda Farooq Ahmed Khan to order closure of a Government High School Gosti in view of extreme decline in students enrolment from over 150 last year to just 26 at...

Omar’s crusade against corruption

                 DVOs themselves have cases pending against them or under investigation By Sunny Sangral   GNS JAMMU, : At a time when Chief Minister Omar Abdullah is making tall claims of fighting corruption in Jammu and Kashmir through State Vigilance Organisation (SVO), there are several Department Vigilance Officers (DVO)s against whom cases of corruption are pending.  This has been relived by a RTI filed by a activist recently.  As per the reply of the state government, M. L Raina, ACD Jammu (Divisional Level DVO for RDD), has a FIR No. 23/97 P/S VOJ pending against him for alleged misappropriation of funds during his tenure as ADC Poonch. Though the case was challaned and later Raina was acquitted by the court, but sources said that he had several complaints against him.  Another DVO, Prem Nath, Superintending Engineer (Divisional Level DVI for UEED) has a FIR No 05/2010 P/S VOJ registered against hi...