Skip to main content

امریکہ اور دنیانے جموں کشمیر جیسے مسائل کو پس پشت ڈالنے اور لوگوں کو پس دیوار کرنے کے اقدامات کئے ہیں دنیا محفوظ بننے کے بجائے غیر محفوظ بنی ہے۔کشمیر پر دئے گئے صدر اوبامہ اور دلائی لامہ کے بیانات غیر دانشمندانہ اورمظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی ہیں۔ یاسین مل



جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین  محمد یاسین ملک جو علاج معالجے کی خاطر دہلی میں ہیں کو فورٹس ہسپتا میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اُنکی ضروری طبی تشخیص کے بعد علاج کےلئے آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ ہسپتال سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں یاسین صاحب نے امریکہ کے صدر جناب باراک اوبامہ اور تبتی راہنما جناب دلائی لامہ کے کشمیر پر دئے گئے بیانات پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر اوبامہ کے دئے گئے بیاں جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پر کسی بیرونی مداخلت کو مسترد کیا ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ صدر امریکہ کا یہ بیان جموں کشمیر پر امریکہ کے دیرینہ موقف سے متصادم ہے۔ انہوں نے اس بیان کو مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور دوسرے بڑے ممالک کا دنیا کے ایسے مسائل کے بارے میں متضاد رویے نے آج پوری دنیا کو غیر محفوظ بنادیا ہے۔ یاسین  نے صدر امریکہ سے کہا کہ سالہاسال تک امریکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو تشدد چھوڑ کر عدم تشدد پر مبنی جدوجہد کو اپنانے کےلئے ترغیب دیتا رہا ہے اور دنیا کی اسی ترغیب اور مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لوگوں نے ۸۰۰۲ ءسے ایک مثالی پُرامن تحریک چلائی ہے۔چاہئے تو یہ تھا کہ بھارت اور دنیا کشمیریوں کے اس مثبت رویے کی قدر کرتی اور مسئلہ جموں کشمیر کو حل کرانے کےلئے ترجیحی اپروچ اپنایا جاتالیکن افسوس اس کے برعکس کشمیریوں کو پس دیوار کرنے کے ہی حربے آزمائے جاتے ہیں۔ یاسین صاحب نے کہا کہ امریکہ آج تک مسئلہ جموں کشمیر کےلئے کشمیریوں کی شمولیت اور جذبات و احساسات کی بات کرتا رہا ہے لیکن آج کا یہ تازہ بیان خود اُس موقف کی بھی نفی کرتا ہے۔ ہم صدر اوبامہ اور دوسرے جملہ متعلقین پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر ہندوستان و پاکستان کے مابین کوئی سرحدی تنازعہ نہیں ہے نا ہی یہ بے زبان جانوروں کا مسئلہ ہے۔ یہ مسئلہ کروڑوں کشمیریوں کی مستقبل سازی اور خود دنیا و برصغیر میں دائمی امن و امان اور تعمیر و استحکام کا مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کو بھارت و پاکستان باہمی طور پر حل نہیں کرسکتے بلکہ اس کے دائمی حل کےلئے ضروری ہے کہ دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت و پاکستان کشمیریوں کی مالکانہ اور فریقانہ حیثیت قبول کرے اور اس مسئلے کو یہاں کے لوگوں کی مرضی اور شمولیت سے حل کریں۔ یاسین صاحب نے کہا کہ دنیا کے ممالک میں سب سے بڑی طاقت ہونے کے سبب امریکہ کا اس سلسلے میں اہم ترین رُول بنتا ہے۔ امریکہ اوردنیا کو چاہیے کہ وہ بھارت و پاکستان کو راغب کریں کہ وہ اس خطرناک مسئلے کا ترجیحی حل نکالنے کےلئے تدبر و تفکر اور بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔ یاسین صاحب نے کہا کہ امریکہ اور دنیا نے جب جب مسئلہ جموں کشمیر جیسے مسائل کو پس پشت ڈالنے اور لوگوں کو پس دیوار کرنے کے اقدامات کئے ہیں دنیا محفوظ بننے کے بجائے غیر محفوظ بنی ہے۔ یہ عمل دنیا میں تشدد کو فروغ دینے کےلئے بھی ذمہ دار ہے، اسی لئے عقل و دانش اور انسانیت نوازی کا تقاضہ یہی ہے کہ امریکہ اور دنیا اس مسئلے کی سنگینی کا ادراک کرے اور اسے پس پشت ڈالنے کی غلطی نہ کریں۔یاسین صاحب نے تبت کے راہنماءجناب دلائی لامہ کے کشمیر دورے اور یہاں دئے گئے بیانات پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلائی لامہ ایک مذہبی راہنماءہیں اور اس حوالے سے ہم انہیں قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔لیکن کشمیر کے سلسلے میں اُن کا بیان نہ صرف یہ کہ غیر دانشمندانہ ہے بلکہ غیر حقیقی اور خود دلائی لامہ کے منصب اور عزت کے منافی بھی ہے۔کشمیری دلائی لامہ سے صرف ایک سوال کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہم تبت میں آکر اُس کو چین کا جائز حصہ تسلیم کریں اور وہاں سب ٹھیک ٹھاک ہے کا نعرہ بلند کریں گے تو انہیں اور دوسرے تبت واسیوں کو کیسا محسوس ہوگا۔ دلائی لامہ کو جموں کشمیر کے لوگوں کی جانب سے دی جانی والی قربانیوں، یہاں بھارت کی جانب سے جاری جبر و تشدد اور مسئلہ جموں کشمیر کو حل کرنے کی افادیت سے متعلق اُن سے بھی بڑے مذہبی راہنماءاور کروڑوںہندوستانیوں کےلئے اوتار جناب شنکر آچاریہ جی کے حال ہی میں دئے گئے بیانات سے سبق لینا چاہئے ۔ اگر مذہبی قائدین بھی ”بادشاہ سے زیادہ وفادار“ کا رویہ اپنائیں گے تو اس دنیا کے لوگوں کا مذہبی قائدین سے بھروسہ ہی اُٹھ جائے گا جو کسی بھی صورت میں اچھا نہیں ہوگا۔ درایں اثناءفرنٹ نے رٹھسونہ بیروہ میں زیارت بابا حنیف الدین ریشی کی پُرسرار آتش زنی اور خاکستر ہونے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فرنٹ قائدین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ،شوکت احمد بخشی ،شیخ عبدالرشید، محمد صدیق شاہ اور غلام محمد ڈار نے آج رٹھسونہ جاکر وہاں زیارت شریف کی شہادت کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر قائدین نے اس بیش بہا زیارت کی شہادت کو ایک اور عظیم نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زور دیا۔ قائدین نے کہا کہ یہ مقامات کشمیریوں کےلئے فیض و برکت کا منبع ہیں اور ان کی شہادت نقصان بہر صورت ناقابل برداشت ہے۔  

Comments

Popular posts from this blog

End of boycott by media avoids a piquant situation, comes as a relief

GNS Jammu  Feb. 29, :  A strange situation which was unfortunately created by an affront by Presiding Officer of J&K Assembly to 4 th  Estate has finally been brought to close with media persons ending their protest. Peoples Democratic Party in the wake of this development expresses strong hope that not only will such piquant scenes be avoided. But it should augur well for the relationship of legislature and the  media.as  the latter ‘s role of public awareness and prevention of abuse in state-functioning cannot be underestimated. In a press statement a party spokesman said that PDP has always stood for free battle of ideas in which media has a significant place and they did not deserve the treatment that they met on publishing received information on alleged scams and misuse of authority by government functionaries and politicians .  The spokesman said when media rose against excessive behavior and uncalled for remarks  taking a princi...

Contact district administration if CRPF personnel indulge in excesses: Div Com

We are bound to taking action against erring CRPF personnel” DC Srinagar GNS Srinagar, March 07 : Coming down heavily on unbridled CRPF personnel for ransacking houses and religious places, Divisional Commissioner Kashmir, Dr Asghar Samoon Thursday appealed people to contact District administration in case CRPF personnel indulge in ransacking houses in any area. Meanwhile Deputy Commissioner Srinagar, Baseer Ahmed Khan said that he will look into the matter and will try to find out where ransacking has taken place.“Strict action will be taken against the erring CRPF personnel. I fail to understand how they act independently when standard operating procedures (SOP) have been set for them. I want to assure people that whosoever indulge in excesses will face the music,” Divisional Commissioner told adding that police in no way should give free hand to CRPF personnel.When asked that CRPF personnel ransacked the Batamaloo shrine, beat people and smashed window panes in Dhobi Mohalla and...

Letter to Defense Minister of India and CM of Karnataka

To                                                                                                                                  March 7, 2013 1. The Hon'ble Defence Minister oflndia, Shri A.K. Antony, 9, Krishna Menon Marg, New Delhi. 2. The Hon'ble Chief Minister of Karnataka, Bangalore. Dear Sir, Re: Aijaz Ahmed Mirza It has come to my knowledge that one Aijaz Ahmed Mirza, a D.R.D.O. scientist of Bangalore, was sacked on the ground that he was implicated in the Hyderabad bomb blast case. lt was reported recently in the media that no evidence has been found against him by the N.I.A. which has declined to...