فرنٹ کے رفیق اور ہمدردڈاکٹر ریاض احمد ڈار بٹہ مالو انتقال کرگئے۔
لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کا خراج عقیدت ۔
/سرینگر/یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ دی جارہی ہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ایک اہم ترین ہمدرد جوان سال ،خوش شریف انفس انسان ڈاکٹر ریاض احمد ڈار بٹہ مالو آج صبح سویرے اس دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم فرنٹ قائد جناب مشتاق اجمل کے برادر اکبر تھے ۔مرحوم پچھلے قریب دو ہفتے سے علیل تھے اور صورہ مڈیکل انسٹچیوٹ میں زیر علاج تھے۔ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر مرحوم ریاض صاحب کی نماز جنازہ آج صبح بٹہ مالو پارک میں ادا کی گئی جس میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین جناب محمد یاسین ملک نے جملہ فرنٹ قائدین اور کارکنوں کے ہمراہ شرکت کی۔ جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔مرحوم کی تعزیت پرسی اُن کے آبائی گھر واقع بنہ پورہ بٹہ مالو پر تین دن تک جاری رہے گی۔مرحوم کے وفات کی خبر ملتے ہی فرنٹ چیئرمین جناب محمد یاسین ملک او ر دوسرے قائدین بٹہ مالو پہنچے اور اُن کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی و تعزیت کیا۔ مرحوم ڈاکٹر صاحب کو یاد کرتے ہوئے فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ آج ہم سے ہمارا ایک رفیق و شفیق بھائی جدا ہوگیا ہے جس کے غم میں ہم سب کی آنکھیں اشکبار اور دل ماتم کنان ہیں۔ مرحوم ایک انتہائی انسان دوست،شفیق، حلیم، بردباد،خوش اخلاق متنفس تھے ۔ تحریک آزادی کےلئے اُن کی والہانہ تڑپ اور امنگ دیدنی ہوا کرتی تھیمرحوم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کےلئے ایک بے لوث ہمدرد اور دوست تھے اور اُن کی جدائی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ یاسین صاحب نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر ریاض بیماروں کےلئے ایک مسیحی کردار کے حامل انسان تھے۔ یاسین صاحب نے مرحوم ڈاکٹر صاحب کی جنت نشینی کےلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔ فرنٹ قائد جناب مشتاق اجمل کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے یاسین صاحب نے کہا کہ مرحوم کے لئے اس رنج و غم میں فرنٹ غم زدہ خاندان کے ساتھ برابر کی شریک اور سوگوار ہے ۔

Comments
Post a Comment